• جولائی 30, 2021

کنگنا رناوت کو عدالتی محاذ پر ناکامی کا سامنا

ممبئی:ممبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی پاسپورٹ تجدید کی فوری سماعت سے انکار کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے عدالت سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور کام کے سلسلے میں انہیں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے اور پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا کیس کی فوری سماعت کی جائے۔

لیکن اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ممبئی ہائی کورٹ نے درخواست کو ‘مبہم’ قرار دیتے ہوئے کیس کی فوری سماعت سے انکار کردیا ہے جس میں حکام کو فریق کے طور پر شامل نہیں کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

Read Next

ملتان سلطانز سے شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے آوٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے