• جنوری 19, 2021

کنکوشن متبادل یزویندر چاہل نے بھارت کو میچ جتوا دیا

کینبرا:کنکوشن متبادل یزویندر چاہل نے بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 11 رنز سے فتح دلا دی اور ہیڈ انجری کے شکار رویندر اجدیجا کی جگہ تین وکٹیں لے کر مرد میدان قرار پائے۔ ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے والی آسٹریلین ٹیم نے لوکیش راہول 51 اور سنجو سیمسن کے 23 رنز کے باوجود پانچ بھارتی وکٹیں 92 رنز پر گرا دی تھیں لیکن رویندرا جدیجا کے ناقابل شکست 44 رنز نے بھارت کو سات وکٹوں پر 161 رنز تک پہنچا دیا۔ موائزز ہین ریکس نے تین جبکہ آخری اوور میں رویندرا جدیجا کے ہیلمٹ پر ضرب پہنچانے والے مچل سٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آرون فنچ 35 اور ڈی آرسی شارٹ 34 رنز بنا کر 56 رنز کا سٹارٹ دے چکے تھے تو یزویندر چاہل نے کینگرو کپتان کے بعد سٹیون سمتھ اور میتھیو ویڈ کو برطرف کر کے کھیل کا نقشہ بدل دیا اور موائزز ہین ریکس کے 30 رنز بھی آسٹریلین ٹیم کو گیارہ رنز کی ناکامی سے نہیں بچا سکے جو سات وکٹوں پر 150 رنز بنا سکی۔ تھنگاراسو نٹاراجن نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایل پی ایل چھوڑ کر وطن آنیوالے آفریدی کی سری لنکا واپسی مشکل

Read Next

نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا شرمندگی کا باعث ہے: وسیم اکرم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے