• ستمبر 26, 2021

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پنجاب میں شکست پر وزیراعظم کا پارہ ہائی، رپورٹ طلب

اسلام آباد: (  ) کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پنجاب کے تین بڑے ڈویژنز میں شکست کیوں ہوئی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں شکست کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شکست کی وجوہات سمیت غیر تسلی بخش نتائج کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وزیراعظم نے ٹکٹوں کی تقسیم، انتخابی مہم اور دیگر عوامل سے بھی جلد آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم گوجرانوالہ کینٹ بورڈ میں کامیابی پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں گے تو دنیا اس بارے میں کیا کہے گی’

Read Next

سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق اجلاس، شگرملیں وقت پر چلانے کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے