• جنوری 28, 2022

کندھ کوٹ: ملازمت میں ترقی کیلئے خلاف ضابطہ عمر رسیدہ افراد کی دوڑ، 2 ملازمین زخمی

کراچی: پاکستان ریلویز میں ترقی دینے کے لیے افسران نے ظالمانہ نظام رائج کر دیا۔ گینگ مینوں کی پروموشن کے لیے عمر رسیدہ ملازمین کی سڑک پر دوڑ لگوا دی، دو ملازم گر کر زخمی ہوگئے۔

کندھ کوٹ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر راحیل نے من مانے اصولوں کے تحت عمر رسیدہ افراد کو سڑک پر دوڑایا۔ ذرائع کے مطابق گینگ مینوں کی پروموشن کے لیے فٹنس ٹیسٹ کے دوران افسر نے 15 سے زائد بزرگ ملازمین کی دوڑ لگوائی، جس میں سے 2 ملازمین گر کر زخمی ہوگئے۔

دوڑ میں گرنے سے 58 سالہ امیر بخش کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ ڈی ایس سکھر شیعب عادل کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ڈپٹی ڈی ایس، ڈیویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر اور ڈویژنل انجینئر پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنا دی، زمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ میں بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ایم کیو ایم کا احتجاج، نعرے بازی

Read Next

اداکارہ ماہرہ خان کی نانی وفات پا گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے