• جولائی 28, 2021

کمبی نیشن اچھا ہے، میزبان انگلش ٹیم کو ہوم سیریز ہرائیں گے: قومی کپتان بابر اعظم

ڈربی:قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ٹیم پاکستان نے ہمیشہ اچھا پرفارم کیا، کمبی نیشن اچھا ہے، ون ڈے سیریز سے پہلے وارم اپ میچز سے کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہو جائیں گے، میزبان انگلش ٹیم کو ہوم سیریز ہرائیں گے۔

ڈربی سے ورچوئل میڈیا کانفرنس میں قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، اسی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ سے ون ڈے سیریز جیتیں گے، ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز اہم ہیں، ہماری ٹیم کا بہترین کمبی نیشن بن چکا، تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں، حارث سہیل کی ٹیم میں واپیسی سے بیٹنگ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائے گی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچز سے انگلینڈ کی کنڈینشز سمجھنے میں مدد ملے گی، پہلی ترجیح انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنا ہے، کوشش کریں گے ورلڈکپ کوالیفائی کے لئے اچھا آغاز کریں، تینوں فارمیٹ کی کپتانی کرنا میرے لئے باعث عزت ہے، کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھاؤں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

Read Next

افغانستان کی مدد جاری رکھیں گے، افغانستان کا مستقبل افغانیوں کے ہاتھ میں ہے: جوبائیڈن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے