• اپریل 18, 2021

کل مک مکا کے نام پر جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ منافقت کی سیاست دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔ لین دین اور گٹھ جوڑ کر کے سیاست کا جنازہ نکالا گیا لیکن ضمیروں کی سودا گری اور ووٹوں کی خریداری کا حساب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمندوں کو ناکامی کا سامنا ہوا اور گزشتہ روز جمہوریت کے نام پر جو کھلواڑ ہوا وہ سب نے دیکھا۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے نوٹ کو عزت دی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اعمال نے عمران خان کے نظرئیے کو تقویت دی اور سیاست کے نام پر کاروبار کرنے والوں نے اپنی کاریگری دکھا دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم سے معافی مانگنے کے بجائے عوام کو بے توقیر کیا تاہم منافقت کی سیاست دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پی ڈی ایم نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح نوٹ سے جڑی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا امیدوار مسترد ہوا لیکن ہم اپنی عملی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ پی ڈی ایم کا امیدوار وقتی طور پر جیتا ہے لیکن نظریہ عمران خان کا جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا اب الیکشن کمیشن ویڈیو کے حوالے سے فیصلہ کرے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینیٹ الیکشن میں حکمرانوں کا جعلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،مولانا فضل الرحمان

Read Next

وزیر اعظم کے الیکشن کمیشن پر الزامات،الیکشن کمیشنر نے آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے