• دسمبر 7, 2021

کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس، مصطفٰی کمال احتساب عدالت پیش

کراچی: احتساب عدالت میں کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال پیش ہوئے۔ عدالت نے گواہ کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سابق سٹی ناظم مصطفٰی کمال اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ گواہ کی تیاری مکمل نہیں، تیاری کا وقت دیا جائے۔ استدعا پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 11 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے گواہ کو آئندہ سماعت پر تمام دستاویزات کے ساتھ لانے کی ہدایت کی۔ تمام ملزموں اور وکلاء کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی پی رہنما فریال تالپور کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Read Next

موجودہ حالات میں دنیا کو غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرنا ہوگی: گورنر پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے