• اکتوبر 24, 2020

کلبھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:  کلبھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس وزارت قانون کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں کلبھوشن یادیو کی اپیل سے متعلق آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت پیش کیا گیا، اپوزیشن نے اس موقع پر شدید اعتراضات اٹھائے جس پر خاصی گرما گرمی دیکھنے میں آئی، پیپلزپارٹی اور اپوزیشن اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان جب وزیراعظم بنے تو انہوں نے کہا کوئی این آر او نہیں دوں گا لیکن جتنے این آر او عمران خان نے دیئے، کسی آمر نے بھی نہیں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن مانتا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کرتا تھا، اعتراف جرم کے باوجود اس کو این آر او دیا جا رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والا ملک قرار

Read Next

بھارت ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے