• اپریل 16, 2021

کعبہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئرمنیر الجندی انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ: بیت اﷲ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی جرمنی میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے چوتھے فرمانروا شاہ خالد بن عبدالعزیز نے 1397 ہجری میں بیت اﷲ کے اندر نماز ادا کی تھی جس کے بعد انہوں نے دروازہ خالص سونے سے تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ اس دروازے کو ڈیزائن کرنے کے لیے شام سے تعلق رکھنے والے ماہر منیر الجندی کا انتخاب کیا گیا۔ منیر الجندی شام کے شہر حمص میں پیدا ہوئے ،دروازے کو مکہ مکرمہ میں ایک بہت بڑے سنار شیخ محمود بن بدر کے کارخانے میں ڈیزائن کیا گیا۔دروازے کی تیاری 1398 ہجری میں ہوئی اور اس میں 280 کلو گرام خالص سونا استعمال کیا گیا۔انجینئر منیر الجندی کا نام بیت اﷲکے دروازے پر لکھا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چینی فوج مقبوضہ لداخ کے گاؤں میں گھس آئی، بھارت میں ہلچل

Read Next

بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی شرارت کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارے گا: گورنر پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے