• جولائی 28, 2021

کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈ: کس نے کیا جیتا؟

 سالانہ ’اسٹائل ایوارڈز‘ کی پانچویں تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے  کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔

ایوارڈز تقریب کی میزبانی گلوکارعلی ظفر اور عروہ حسین سمیت دیگر شوبزکی شخصیات نے کی۔ تقریب میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور سلطانہ صدیقی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔

تقریب میں مجموعی طور پر 19 کیٹیگریز میں انعامات دیے گئے۔

 اسٹائل کے بڑے ایوارڈ یعنی موسٹ اسٹائلش فلم اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ باالترتیب بلال اشرف اور مایا علی نے حاصل کیا۔

عماد عرفانی نے موسٹ اسٹائلش ٹی وی اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ نوشین شاہ کو موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

موسٹ اسٹائلش پرفارمر کا ایواتڈ شمعون اسماعیل اور بیسٹ میل ماڈل کا ایوارڈ حسین لہری کو ملا۔ بیسٹ فی میل ماڈل گٹی آرا کو قرار دیا گیا۔  فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئرکا ایوارڈ یاسر عزیز ڈاراور فیشن فوٹوگرافر آف دی ایئرایوارڈ ایم ایچ ایم کے نام رہا۔

پاکستان فیورٹس پیرنٹس ایوارڈ ثروت گیلانی و فہد مرزا کو ملا۔ سپر موم ایوارڈ مومل شیخ کو دیا گیا۔

موسٹ اسٹائل اسپورٹس پرسنالٹی کا ایوارڈ کرشمہ علی کو ملا۔

رائزنگ اسٹار ہیئر اینڈ میک اپ سید حسین اور ڈیزائنر آف دی ایئر برائیڈل کا ایوارڑ  شہلا چتور کو دیا گیا۔ ڈیزائنر آف دی ایئر کا ایوارڑ مینز عمران راجپوت کو ملا

اداکارہ ریشم نے بھی اپنی بہترین  پرفارمنس پیش کی۔ اسٹائل ایوارڈ میں علی ظفر اور عروہ حسین نے بھی میزبانی کی۔ علی ظفر اور علیزے شاہ کی پرفارمنس نے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا۔ آئمہ بیگ نے بھی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا: طالبان ترجمان

Read Next

کورونا کی تیسری لہر مزید 25 جانیں لے گئی، 830 افراد میں وائرس کی تصدیق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے