• مارچ 4, 2021

کشمیر کی آزادی تک پاکستان ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: فردوس عاشق

لاہور:معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی آزادی تک ہر قسم کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے۔ ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں، بھارتی درندہ صفت فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بلند ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کی جانب اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہیگی، انشاءاللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا، 3 دہائیوں میں ایک لاکھ کے قریب کشمیری شہید کر دیئے

Read Next

امریکی صدر کا یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کا اعلان، خارجہ پالیسی پر جامع بریفنگ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے