• اکتوبر 27, 2020

کشمیر کا مسئلہ قراردادوں اور 2 منٹ کی خاموشی سے حل نہیں ہوگا: سراج الحق

لاہور،جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس اہم معاملے پر واضح پالیسی کا اعلان کرے۔

سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک آزادی کیلئے کشمیری قیادت اور عوام کی قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کشمیر پر نہیں، اسلام آباد اور کراچی پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے کاسمیٹکس اقدامات اور کشمیر ہائی وے کے نام کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔ کشمیری قیادت بھی حکومت کے اس اقدام کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کشمیر پر واضح پالیسی کا اعلان کرے۔ ہندوستان کے فضائی آپریشن کو بحال کرنے کا اجازت نامہ معطل کیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی پالیسی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کی قیادت کی مشاورت کے بغیر وضع نہ کرے اور عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائے۔ کشمیر کا مسئلہ قراردادوں اور 2 منٹ کی خاموشی سے حل نہیں ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘شادی ہالز اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت جاری ہے’

Read Next

امریکی وزیر خارجہ اور طالبان رہنما ملا برادر کے مابین قیدیوں کی رہائی پر تبادلہ خیال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے