• جولائی 30, 2021

کشمیر پر حملہ ہو تو ہمارے وزیراعظم کا جواب ہوتا ہے ‘میں کیا کروں’: بلاول بھٹو

حویلی آزاد کشمیر:  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم سلیکٹڈ اور نالائق ہے، پاکستان کا وزیراعظم بزدل ہے جو کشمیر کیلئے بات نہیں کرسکتا، کشمیر پر حملہ ہو تو ہمارے وزیراعظم کا جواب ہوتا ہے ‘میں کیا کروں’۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حویلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے آپ کے پاس آیا ہوں، پیپلز پارٹی کے خاتمے کی بات کرنیوالے یہاں عوام دیکھیں، پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کرسکتا، کشمیری عوام نے 3 نسلوں سے ہمارا ساتھ دیا، قائد عوام نے ہمیں سکھایا تھا کشمیری بہن بھائیوں کیلئے ہزار سال بھی جنگ لڑنا پڑی لڑیں گے، کشمیریوں بھائیوں نے ایک دن کیلئے بھی شہید بی بی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام 25 جولائی کو بنی گالہ والوں کو بھگائیں گے، کشمیر پر حملے کا جواب اپنے ہی نقشے میں تبدیلی سے دیا جاتا ہے، ہم کشمیری عوام کے حکم پر چلیں گے، کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں، ہم اسلام آباد اور دلی کی ڈکٹیشن نہیں مانتے، ہمارا وزیراعظم کشمیر کے معاملے میں ناکام رہا، بینظیر کہتی تھیں جہاں کشمیری کا پسینہ گرے گا وہاں میرا خون گرے گا، حویلی کے عوام کا ایک ہی نعرہ ہے، کشمیر کا سودا نامنظور۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

Read Next

بلاول دل کا جانی، بلو رانی کیخلاف کوئی بات نہیں سن سکتا: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے