• ستمبر 18, 2021

کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، ہرشل گبز پھٹ پڑے

لاہور:کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے خلاف بھارتی سازشوں پر ہرشل گبز پھٹ پڑے اور کہا کہ بھارتی بورڈ نے مجھے کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی۔

ہرشل گبز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے دھمکی دی گئی کہ آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہوگا، جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ میں ہرشل گبز، دلشان، مونٹی پینسرز سمیت دیگر مشہور غیر ملکی کھلاڑی لیگ کیلئے منتخب کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع نہیں کہ مودی حکومت نے کرکٹ کو اپنی مذموم سیاست کے بھینٹ چڑھایا ہو، ہرشل گبز پر کشمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا دباؤ اس پرانی روش کا تسلسل ہے، ہم ان اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیر کی جدوجہد کو ایسے اقدامات سے نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

Read Next

کورونا سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات، سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے