• ستمبر 20, 2021

کشمیر پریمیئر لیگ: افتتاحی میچ میں راولا کوٹ نے میرپور کو شکست دیدی

مظفر آباد: کشمیر پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

لیگ کا پہلا میچ میر پور رائلز اور راولاکوٹ ہاکس کے درمیان کھیلا گیا۔ میر پور رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

راولاکوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

195 رنز کے تعاقب میں میر پور رائلز 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی اور راولاکوٹ ہاکس نے پہلا میچ 43 رنز سے جیت لیا۔

یاد رہے افتتاحی تقریب میں کے پی ایل 2021 کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد آفریدی، کامران اکمل، عبدالرزاق، شان مسعود اور سہیل تنویر نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

تقریب میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کے علاوہ کے پی ایل ایل کے نائب صدر وسیم اکرم، چیئرمین کشمیر پارلیمانی کمیٹی شہریار آفریدی، سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شعیب اختر، صدر کے پی ایل عارف ملک اور سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خطاب کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک نیوزی لینڈ سیریز، تماشائیوں کی اجازت کا امکان

Read Next

صبا قمر پھر تنقید کی زد میں، پنجاب یونیورسٹی میں کلاسیں روک کر شوٹنگ کا الزام

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے