• ستمبر 23, 2021

کشمیر پریمیئر لیگ، راولاکوٹ ہاکس کی میرپوررائلز کو ہرا کر فائنل میں رسائی

مظفرآباد:  کشمیر پریمیئر لیگ میں راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، مظفرآباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں راولاکوٹ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، میرپور رائلز کے اوپنر شرجیل خان نے 46 گیندوں پر لیگ کی تیز ترین سنچری مکمل کی۔ میرپور رائلز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

جواب میں راولا کوٹ نے بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کر لیا، نوجوان کاشف علی نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیشن ڈیزائنر ٹمی رائے کے گھر مجلس عزا کا اہتمام

Read Next

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے رکن سلمان نعیم کو بحال کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے