• ستمبر 20, 2021

کشمیر پریمئر لیگ، میرپور رائلز نے کوٹلی لائنز،ہاکس نے اسٹالینز کو شکست دے دی

مظفرآباد: کشمیر پریمئر لیگ میں میرپور رائلز نے سپر اوور میں کوٹلی لائنز کو ہرا دیا، راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینز کو پانچ وکٹ سے شکست دی۔

ایونٹ کا گیارہواں میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، میرپور رائلز کے 211 رنز کوٹلی لائنز نے سیکنڈ لاسٹ بال پر برابر کئے، آخری گیند پر فیصلہ کن رن مکمل نہ ہو سکا جس سے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔شعیب ملک کی ٹیم نے فتح سمیٹی، کامران اکمل کی ٹیم کے بلے باز احسن علی نروس نائنٹی کا شکار ہو کر 99 رنز پر آؤٹ ہوئے، چار میچوں میں ایک بار بھی جیت کا مزہ نہ چکھ سکے۔

اس سے پہلے راولاکوٹ ہاکس نے باغ اسٹالینز کو پانچ وکٹ سے شکست دے دی، اسٹالینز کا ایک سو ستاون رنز کا ہدف شاہد آفریدی کی ٹیم نے انیسویں اوور میں پورا کر لیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آج سے کنگسٹن میں آغاز

Read Next

ارشد ندیم، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کیلئے انعامی رقم کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے