• جون 21, 2021

کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ واشنگٹن اسے دونوں ممالک کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔ امریکی دفترخارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے بھی مقبوضہ وادی کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ا ور واشنگٹن ابھی بھی جموں و کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع خطہ سمجھتا ہے۔ نیڈ پرائس وہ بائیڈن انتظامیہ کی جنوبی اور وسط ایشیائی ممالک کے متعلق پالیسیوں پر بات کر رہے تھے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کسانوں کا احتجاج جاری،راہو گاندھی نے پورے ملک کی تحریک قرار دے دیا

Read Next

میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف جھیل میں کشتیوں پر مظاہرہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے