• اکتوبر 29, 2020

کشمیر ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے جس کا اختتام آزادی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اللہ کشمیریوں کو ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کی منزل آزادی ہے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیریوں کو اعتماد سے کہتا ہوں کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر اٹھاتے رہں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا یہ بات ذہن میں ڈال لیں جو صلاحیت پاکستان میں ہے کسی ملک میں نہیں ہے، ہم نے پاکستان کو بہت تیزی سے اوپر جاتے دیکھا ہے، 60 کی دہائی میں دنیا پاکستان کی مثال دیا کرتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی قوم اصولوں سے پیچھے ہٹتی ہے تو نیچے چلی جاتی ہے، مدینہ کی ریاست میں قانون بنا اور اس پر عمل ہوا، دنیا کی تاریخ میں ریاست مدینہ سے بڑا انقلاب نہیں آیا، کشمیریوں کو اللہ ایسے دور سے گزار رہا ہے جس کی منزل آزادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو نریندر مودی بہت بڑی غلطی کر بیٹھا، مودی پاکستان کی نفرت اور ہندو کارڈ پر الیکشن جیتا تھا، مودی نے پلوامہ واقعے کو پاکستان کے خلاف نفرت کے لیے استعمال کیا، مودی پہلے سے کہتا رہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرے گا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بنیاد ہندوتوا نظریہ ہے، بار بار بھارت سے کہا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آگے آئیں گے، نریندر مودی کو لگا کہ اس کے غیر قانونی اقدامات پر دنیا خاموش رہے گی۔

انہوں نے کہا مودی کو پتا تھا کہ بھارت بڑی مارکیٹ ہے، دنیا تعلقات ٹھیک رکھنا چاہے گی، نریندر مودی سمجھتا تھا کہ اس کی مغرب کو ضرورت ہے اس لیے مغرب خاموش رہے گا، مودی کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ 8 لاکھ فوج کشمیر میں بھیج کر وہ سمجھتا ہے کہ کشمیری ڈر جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے دنیا کے تمام بڑے لیڈروں سے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کی، دنیا بھر کے لیڈروں کو مسئلہ کشمیر سے متعلق سمجھایا، امریکی اخبار اس سے پہلے کشمیر سے متعلق میرا مضمون ہی نہیں چھاپتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی طاقتور قومیں تکبر کی وجہ سے تباہ ہوئیں، آزاد کشمیر کو ہندوستان میں شامل کرنے کا نقشہ بھارتی تکبر تھا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نقشے کے پیچھے ایک فلسفہ ہے، ہندوستان کو نقشے کا ردعمل دیناضروری تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Read Next

مودی سب کیلئے خطرہ، آج اس کے عزائم کھل کر سامنےآ رہے ہیں: راجہ فاروق حیدر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے