• ستمبر 26, 2021

کشمیری عوام سے یکجہتی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی

کراچی:  کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے سندھ وزیراعلی ہاوس میں مراد علی شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی سربراہی وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کی۔ ریلی میں صوبائی وزرا، ڈی جی رینجرز سندھ، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ شرکا نے بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

وزیراعلی ہاوس میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لہرائے گئے۔ وزیراعلی ہاوس کے لان میں ریلی کا انتظام کمشنر کراچی نے کیا۔ شرکا نے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب گورنر سنfدھ نے بھی ایک پیغام میں کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 کو ہندوستان نے یکطرفہ اقدام کر کے مظالم کا سلسلہ شروع کیا، وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر آواز بلند کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں دلت لڑکی کے گینگ ریپ ، قتل اور لاش کو جلانے کیخلاف احتجاج

Read Next

کشمیری گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا شکار: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے