• مارچ 4, 2021

کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام، وقت آ گیا انسانی المیے کو ختم کیا جائے:آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیاجائے۔

آرمی چیف کشمیر سے متعلق پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا وقتا فوقتا اظہار کرتے رہتے ہیں، گزشتہ روز لاہور گیریژن کے افسران سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

Read Next

کشمیری عوام کی بے دریغ شہادتوں پر دنیا کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں:‌عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے