• اکتوبر 22, 2020

کشمیریوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود

اسلام آباد, شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔

یوم استحصال کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم سے دنیا بے خبر نہیں، نہتے کشمیری فوجی محاصرے میں دوہرا لاک ڈاؤن جھیلنے پر مجبور ہیں، دنیا بھر میں بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا، وزیراعظم بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بطور وزیر خارجہ آپ کی ترجمانی کرنا میرے فرائض میں شامل ہے، کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جاؤں گا، غاصبوں کو غلط فہمی  ہے کہ جبر سے کشمیریوں کی آواز دبالیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا: شبلی فراز

Read Next

انڈسٹری میں عمر سے دُگنا طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا: عائشہ عمر کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے