• اکتوبر 30, 2020

کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے عالمی برادری بھارت پر ڈباؤ ڈالے،پاکستان

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ عمومی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ لوگوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانا عالمی تعلقات کا بنیادی اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے ہمیشہ حق خودارادیت کے اصول کا اعادہ کیا ہےتاہم جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے خصوصی معاملات میں اب تک اس حق کے آزادانہ استعمال سے انکار کیا گیا ہے۔ پاکستانی منیر اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی پر زوردیا ہے کہ اسلام کےخلاف پروپیگنڈہ کی روک تھام کےلئے ایک عالمی دن کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس تجویز کےلئے تمام رکن ملکوں کی حمایت کا خواہاں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بنڈل آئی لینڈ کوئی ہاؤسنگ پراجیکٹ نہیں،عمران اسماعیل

Read Next

تحریک انصاف کی حکومت کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں:عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے