• اکتوبر 30, 2020

کشمیریوں کا بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، ایل او سی کے دونوں اطراف عوام کا احتجاج

وادی: کشمیری آج بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، قابض فورسز نے خوف کے مارے مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، ایل او سی کے دونوں اطراف عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہے، جگہ جگہ ریلیوں کے پروگرام نے بھارت کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے بھارتی قابض فوج نے ایک سال سے جاری فوجی محاصرہ مزید سخت کر دیا، پوری وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا، انٹرنیٹ کا بلیک آؤٹ کر دیا گیا، ہر جگہ ناکے ہیں۔ بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دوسروں کے حق آزادی دبانے والی قوم کو یوم آزادی منانے کا حق نہیں۔ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

News Headlines | 12:00 PM | 15 August 2020 | A1 News

Read Next

مریم نواز نے پتھروں والا جلوس نکالا، حمزہ شہباز کا کیس سنگین ہے: شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے