• نومبر 27, 2020

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام

لاہور:  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب اور ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا، مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا، کشمیریوں کی حمایت سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، آزادی کی جنگ کی کامیابی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت ریفرنڈم کیوں نہیں کروا لیتا، وہ جانتا ہے کہ کشمیری پاکستان کو ہی ووٹ دیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں اور پشاور دھماکے کی بھی مذمت کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکارہ سونیا حسین کو لاہور پسند آ گیا

Read Next

امریکا تسلیم کر لے کہ وہ پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہو چکا ہے: ایران

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے