• اکتوبر 24, 2020

کشمیر،فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی ناکامیاں ہیں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے 75ویں اجلاس سے وزیرخارجہ نے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی ڈائمنڈ جوبلی منانا ایک تاریخی موقع ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر،فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی ناکامیاں ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ کے ادارے کے وجود نے تاریخی ضروری تقاضا پورا کیا تھا،ضروری تقاضا تھا آئندہ نسلوں کو جنگ کےعفریت سے بچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج خوش کن اتحادکی خوشنیاں منانے کا موقع ہے،یہ باوقار انداز میں خوداحتسابی کا موقع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بنیادی اصولوں کی طرف پلٹ کر دیکھنے کا موقع ہے،ادارےکی کامیابیوں کے ساتھ ناکامیوں کو بھی ملا کر دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیروفلسطین کے تنازعات دیرینہ واضح ناکامیوں کے مظاہر میں سے ہیں،جموں وکشمیر کے عوام سے استصواب رائے کے حق کا وعدہ کیا گیا تھا، مقبوضہ کشمیر کے عوام استصواب رائے کے حصول کے آج بھی منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں،فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،سلامتی کونسل کے معاملے پر باہمی تعاون کم ترین سطح پر رہا، عالمی ماحول کے تحفظ،ترقی کے کلیدی معاہدے اٹھا کر پھینکے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نسل پرستانہ،فسطائی قوتیں دوسری جنگ عظیم کا مؤجب بنیں،نسل پرستانہ قوتیں غیرملکیوں،اسلام سے نفرت کی شکل میں پھر سر اٹھا رہی ہیں۔ کرونا کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگرچہ کرونا کے مقابلے کے لیے بے پناہ عالمی تعاون دیکھ چکے ہیں،اقوام متحدہ بنی نوع انسان کو ایسے متحد کرنے میں ناکام رہی جیسا کیا جاسکتا تھا۔ وزیر خارنہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ادارہ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بے بس دکھائی دیتا ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv Headlines 01 PM | 21th September 2020

Read Next

ٹرمپ کا رواں ہفتے کے آخر تک امریکی سپریم کورٹ کی نئی جج تعینات کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے