• جنوری 19, 2022

کسی میں جرات نہیں ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرے:پرویز خٹک

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کوئی ان ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی ہے ،کسی میں جرات نہیں کہ ہماری حکومت کو غیر مستحکم کرے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تنقید کے باوجود بی آر ٹی بس سروس کا منصوبہ مکمل کیا ہے،پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے بنائی جارہی ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،تنقید کے ساتھ اصلاح کی بھی ضرورت ہے ،ایکسپورٹ 3 گناہ بڑھ رہی ہے ،مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے جبکہ تیل کی طلب و رسد میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس تنقید کے سوا حل ہو وہ بتائیں ،سابقہ حکمرانوں نے اربوں روپے کے قرضے لئے ہیں اورحکومت کی توجہ قرضوں کی واپسی پر بھی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیلئے 2ہزار روپے جرمانے کا اعلان

Read Next

بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ،13شہری ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے