• جولائی 6, 2022

کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فرائض ادا کرتے رہیں گے: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں قومی ووٹرز ڈے پر کہا کہ سینیٹ کے آئندہ الیکشن میں امیدواروں کے کاغذات کی آن لائن جانچ پڑتال ہوگی، دس منصوبے پلاننگ کمیشن کو بھیجے لیکن ان پراجیکٹس کو پی ایس ڈی شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ڈی آر او تعینات کر دیئے، بلوچستان میں صوبائی حکومت نے حلقہ بندیوں کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سانحہ سیالکوٹ، ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے: وفاقی کابینہ

Read Next

ڈھاکا ٹیسٹ، بنگلا دیش کی فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔