• اکتوبر 22, 2020

کسی بھی صوبے کے چیف ایگزیٹو کو نیب میں بلانا مناسب نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بارش کے دوران شہر کا دورہ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نیب کا نوٹس ملنے کا علم نہیں، تاہم کسی بھی صوبے کے چیف ایگزیٹو کو نیب میں بلانا مناسب نہیں ہےانہوں نے کہا کہ  نیب کو چاہیے تھا کہ وہ خود وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے پاس جا کر ان سے سوال جواب کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام نالوں پر ہونے والی تجاوزات سے واقف ہوں، یہ تجاوزات ہمارے حکومت میں آنے سے پہلے کی ہیں۔ نالوں پر زیادہ تر تجاوزات اجازت لے کر کی گئی ہیں انہوں نے تسلیم کیا کہ نالوں پر غیر قانونی پٹرول پمپس، دکانیں اور مکانات موجود ہیں۔ جہاں جہاں تجاوزات ہیں، ان کی لسٹ بنا کر پبلک کرینگے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کام کر رہی ہے۔ صوبائی وزرا سڑکوں پر موجود ہیں۔ میڈیا ہمارے اچھے کام بھی دکھائے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کا خطرہ ابھی  ٹلا نہیں ہے لیکن ٹیسٹنگ کم ہوگئی ہے صوبے میں کاروبار کھولنے کے حوالے سے ہفتے کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں کاروبار کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم عمران خان نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

Read Next

News Headlines | 12:00 PM | 08 August 2020 | A1 News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے