• اپریل 11, 2021

کریتی سینن نے کورونا کو شکست دیدی

نئی دہلی:بھارتی فلم ہیرو پنتی سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے عالمی وبا کورونا کو شکست دیدی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کریتی سینن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔کریتی سینن نے اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام تر لوگوں کا بھی شکریہ کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔واضح رہے کہ بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، تازہ اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 1 کروڑ سے زائدافراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ بالی وڈاداکار بھی کورونا سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکےجن میں امیتابھ بچن، ان کی بہو ایشوریہ، بیٹا ابھیشک کے علاوہ ورون دھون اور دیگر شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیپالی صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، عام انتخابات اگلے برس ہونگے

Read Next

عائزہ خان پر اسرابیلگچ کو ریما سے مشابہہ قرار دینے پر تنقید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے