• ستمبر 30, 2022

کرک کے دو پولنگ سٹیشنز میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی گئی

کرک:  تحصیل کرک کے دو پولنگ سٹیشنز دبلی لواغر اور شگی لواغر میں بیلٹ باکس آگ لگا کر جلا دیئے گئے، واقعہ خواتین پولنگ پر پیش آیا۔

تحصیل کرک میں چودہ پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ ہورہی ہے جس میں دبلی لواغر اور شگی لواغر کے خواتین کے بیلٹ باکسسز کو آگ لگا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق برقعہ پوش نامعلوم خواتین نے ووٹ پول کے بہانے بیلٹ باکس میں آتش گیر مواد ڈال دیا جس سے بیلٹ باکس میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد پولنگ سٹیشنز میں بھگدڑ مچ گئی۔ سٹاف اور خواتین پولنگ کے احاطے میں محصور ہوگئیں۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال کر حالات کو قابو کرلیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل7:کنگز کا زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Read Next

شاہد آفریدی پی ایس ایل7 سے دستبردار ہوگئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔