• جولائی 30, 2021

کرکٹ کا برا حال ہو چکا، بورڈ کو احساس نہیں: عاقب جاوید

لاہور: سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا برا حال ہو چکا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نہ احساس ہو رہا ہے اور نہ اس کی آنکھیں کھل رہی ہیں، ٹیم ہارے گی تو سوال کوچز سے ہوگا اور تنقید بھی انہی پر ہوگی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی موجودہ مینجمنٹ نے 2 برس قبل ایک چلتے ہوئے سسٹم کو روکا جس طریقہ کو روکا گیا تھا اس کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر کام نہیں ہو رہا ، اکیڈمیز لگانے کا رحجان ختم ہو گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی تکنیک پر کہاں کام ہو رہا ہے، پاکستان کے پاس بیٹسمین ہے ہی کوئی نہیں، سیم اور باؤنس میں تکنیک ایکسپوز ہو جاتی ہے ، ورلڈ کپ کیلئے ٹیم بنانے کیلئے انہوں نے کیا کیا ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے اب تک ڈیلیو ر کیا کیا ہے حالانکہ قومی ٹیم کے کوچ کے پاس تو وقت ہی بہت ہوتا ہے، وہ باؤلرز کی کارکردگی کو کام کر کے بہتر بنا سکتا ہے، بہتر کمپوزیشن بنا سکتا ہے لیکن یہاں باؤلرز کی کمپوزیشن بنائی ہی نہیں گئی بلکہ خراب کیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انٹر سٹی ٹورنامنٹ: پلیئرز، میچ آفیشلز کے معاوضوں کی تصدیق

Read Next

مایوس نہیں ہوتی، ناکامیوں سے سبق سیکھتی ہوں: ریشم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے