• اکتوبر 31, 2020

کرکٹ اسٹرکچر کو ٹھیک کرلیں تو پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کرکٹ کے اسٹرکچر کو اگر ہم ٹھیک کرلیں تو پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، جب بھی اصلاحات کی جاتی ہے اس میں تھوڑی مشکلات آتی ہیں، پاکستان ٹیلی وژن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، پی ٹی وی نجی چینلز کیساتھ مقابلہ کرے گا تو لوگ فیس دینا چاہیں گے، پی ٹی وی بہتر ہوگا، تو فیس بھی بڑھا دیں گے۔

عمران خان نے کہا ماضی میں کرکٹ انتظامیہ میں من پسند افراد کو جگہ دی گئی، بھارت میں پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے، وقت کے ساتھ سیکھنے والے ہی ترقی کرتے ہیں، وقت کیساتھ تبدیلی ضروری ہے، جو رک جاتا ہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے، اداروں میں سفارش پر لوگوں کو بھرتی کرنا نظام کو کمزور کر دیتا ہے، آسٹریلیا کی ٹیم میں میرٹ ہے اس لیے وہ دنیا پر راج کر رہے ہیں، میرا خواب ہے آئندہ ورلڈکپ میں پاکستان کا ٹیلنٹ نظر آئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایک ہی سرکاری سکول کے 7 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

Read Next

فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے