• دسمبر 1, 2021

کرکٹ آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ ملتوی

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ باضابطہ طور پر ملتوی کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ روز اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے کہ افغانستان کے خلاف تاریخی پہلا ٹیسٹ ملتوی کر دیا جس کی وجہ افغان حکومت کی طرف سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا خدشہ بتائی گئی ہے۔

آسٹریلیا کے کرکٹ حکام نے کہا کہ یہ فیصلہ متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے کہ مردوں کا ٹیسٹ، جو رواں ماہ ہوبارٹ میں کھیلا جانا تھا وہ اب نہیں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مستقبل میں صورتحال واضح ہونے پر افغانستان کی میزبانی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا افغانستان اور دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کیلئے کھیل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ، تاہم، موجودہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرکرکٹ آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میچ کو ملتوی کرنا ضروری سمجھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت :انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا

Read Next

آسٹریلیا سے سیمی فائنل کی صورت میں مشتاق کا ٹیم کو مشورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے