• جولائی 31, 2021

کرکٹر فواد عالم بھی اداکار بن گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

کرکٹر فواد عالم پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں

فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

کرکٹ کے میدانوں میں اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے والے اب اداکاری کے جوہر سے بھی مداحوں کو محظوظ کریں گے۔

فواد عالم کی ویب سیریز کے پوسٹر کو اُن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

اردو فلکس کی جانب سے ویب سیریز کی ریلیز کے حوالے سے کوئی تفصیلات اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سینیٹ الیکشن: بلاول نے لیگی سینیٹرز کے ووٹ نہ دینے کا تاثر مسترد کر دیا

Read Next

پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں من پسند افسر لگا کر الیکشن کروایا،الیکشن کمیشن

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے