• ستمبر 19, 2021

کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور:  کرکٹر عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ ان کا ری ہیب پروگرام ستمبر تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے، جولائی سے شروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی۔

عمر اکمل نے پی سی بی سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کابل: وزیر دفاع کے گھر کے باہر حملہ، 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

Read Next

یوم شہداء پولیس: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے