• جولائی 28, 2021

کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن

لاہور: کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن، لاہور میونسپل کارپوریشن بلڈنگ برانچ میں چھاپہ مارا۔ رشوت لیتے ہوئے جونئیر کلرک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

بدعنوان عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن متحرک، لاہور میونسپل کارپوریشن بلڈنگ برانچ میں چھاپہ مار کر خود کو بلڈنگ انسپکٹر بتا کر لاکھوں روپے بٹورنے والے جونئیر کلرک کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کہتے ہیں شالامار ٹاؤن کے گینگ مین آصف بٹ اور جونئیر کلرک شبیر یوسف کو 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

انسپکٹر ہیڈ کوارٹرز میاں ضیغم خلیل نے مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر جعساز ملزمان کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا۔ ملزمان نے غیر قانونی تعمیر کی مد میں ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ کرپشن اور رشوت ستانی میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف نئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان، بین سٹوکس کپتان مقرر

Read Next

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1517 نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے