• نومبر 29, 2021

کرپشن کےخلاف ہم نےجہادکرناہے:فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرپشن کےخلاف ہم نےجہادکرناہے، عمران خان کاوژن نوجوانوں کوموقع فراہم کرناہے جبکہ آئی ایس ایف ملکی ترقی میں اپناکرداراداکررہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ آئی ایس ایف نےتحریک انصاف کےجلسوں کوکامیاب بنایا، جوکہتےتھےایک دھیلےکی کرپشن نہیں کی انکےاربوں روپےکےجعلی اکاؤنٹس اورٹی ٹیاں نکل آئے،نوازشریف کوکرپشن پرسزاہوئی وہ بیماریوں کےپیچھے بیرون ملک چھپےبیٹھےہیں جبکہ سابق حکمرانوں نےاقتدارمیں آکرلوٹ مارکی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخلاف ہم نےجہادکرناہے، نوجوانوں کیلئےکامیاب جوان پروگرام لیکرآئےہیں، طلبایونین پرپابندی سےپہلےطلباسیاست نظریات پرچلتی تھی جبکہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیادنظریےپررکھی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ویکسین لگنےکےبعدپی ڈی ایم کی بیماری بھی چلی جائےگی:اسد عمر

Read Next

حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے:پاکستان مسلم لیگ (ق)

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے