• اگست 2, 2021

کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

لاہور:  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا۔

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ 41 سالہ بلے باز نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔ انہوں نے میچ میں 38 گیندوں پر 7 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کرس گیل اب تک 431 میچوں میں 14038 رنز بنا چکے ہیں جس میں 22 سنچریاں اور 87 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 14 سنچریاں، بابر اعظم کا نیا عالمی ریکارڈ

Read Next

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے