• نومبر 25, 2020

کردار کی باتیں وہ کررہے ہیں جن کا صبح شام کا آقاؤں کی کرپشن بچانا ہے،شہباز گل

اسلام آباد:معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کردار کی باتیں وہ کر رہے ہیں جن کا صبح شام کام آقاؤں کی کرپشن بچانا ہے، ہندوستان کی زبان بولنے والے کردار کی بات نہ کریں۔ شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل میں شہباز گِل نے کہا انڈین اکاؤنٹس سے اربوں روپے پارسائی کا راگ الاپنے والے خاقان عباسی کے اکاؤنٹ میں آئے، وہ چاہتے ہیں کہ ان سے سوال نہ پوچھا جائے، موصوف کو کرپشن میں مہارت پر میاں مفرور نے گدی سونپی، ن لیگ کا اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا شرمناک ہے، کچھ کردار کے کالے میاں مفرور کے آلہِ کار بنے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں ہی آپ لوگوں نے ہیر پھیر کی، شہباز شریف سمیت آپ کا طریقہ واردات ہی کمیشن اور کک بیکس تھا، ملک کی بربادی کا زمہ دار  شریف ٹبر ماڈل  ہے، خاقان عباسی کا قصور نہیں، ن لیگ ہمیشہ سے ہی استثناؤں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے، ایک اور استثنٰی کے خواب دیکھنے والوں کو اب کچھ نہیں ملنا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جس آدمی کا کردار نہ ہو اس کے الزام پر کمنٹ نہیں کرتا،شاہد خاقان عباسی

Read Next

پی ڈی ایم کی قیادت یہ نہ سمجھے کہ ایاز صادق کے بیان کی بات پش منظر میں چلی جائے گی،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے