• ستمبر 26, 2021

کراچی:8 ، 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: کراچی میں 8 محرم سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 8،9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن پر ہوگا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘برطانیہ کا نواز شریف کا بوجھ برداشت کرنے سے انکار، ان کا ٹھکانہ جیل ہے’

Read Next

پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلی بار با اثر بدعنوان عناصر پر ہاتھ ڈالا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے