• اکتوبر 26, 2021

کراچی: 12 سالہ بچے نے کار دوسری کار سے ٹکرا دی، روکنے پر پولیس اہلکار کا بیٹا بتاتا رہا

کراچی: کراچی میں 12 سالہ بچے نے کار شاہراہ پر دوڑاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی، روکنے پر رونے لگا اور خود کو پولیس اہلکار کا بیٹا بتاتا رہا۔

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ کی سڑک پر دوڑتی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔ شہری نے کار کو روکا تو انکشاف ہوا کہ کار میں 5 بچے سوار ہیں جن میں سے ایک 12 سالہ بچہ کار چلا رہا تھا۔ پکڑے جانے پر بچے رونے اور ہاتھ جوڑنے لگے۔ 12 سالہ ڈرائیور کہتا رہا کہ “ابو پولیس میں ہیں”۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بچوں کی عمر بہت کم تھی، وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے پربیکری یونٹس سربمہر

Read Next

پنجاب کے مختلف شہروں میں آٹے کی مختلف قیمتوں نے انتظامی امور پر سوالات اٹھا دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے