• جنوری 19, 2022

کراچی گرین لائن منصوبہ اگلے 10دن میں ٹرائل آپریشن کیلئے تیارہوگا:اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی گرین لائن منصوبہ اگلے 10دن میں ٹرائل آپریشن کیلئے تیارہوگا اور25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرنے کہا کہ کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہو گا، اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مقامی حکومتوں سے اختیارات چھین لیےہیں،وفاق کی بھرپور معاونت سے کراچی کی ترقی کا سفرشروع ہوچکا ہے،دسمبر2022 مردم شماری مکمل کردی جائےگی جبکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ مردم شماری ہر 5 سال بعد کرائی جائےگی اورمردم شماری کراچی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کی نوکریاں کراچی والوں کو ملنی چاہیے،عمران خان نے کراچی کو صدرپاکستان اورگورنر سندھ دیا، عمران خان کی جدوجہد میرٹ اورانصاف کیلئے ہے،سندھ میں چلنےوالے نظام سے عوام کو حقوق نہیں مل رہے،سندھ حکومت نے جعلی مقامی حکومت کا اعلان کیا اور ہم سندھ حکومت کے نئے نظام کو مسترد کرتےہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: دو مختلف ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 34 زخمی

Read Next

‘سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں، عمران خان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے