• ستمبر 20, 2021

کراچی کے ضلع غربی میں ترقیاتی کام جاری، خود نگرانی کروں گا: مرتضی وہاب

کراچی:  ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں کراچی کے ضلع غربی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ان کاموں کی نگرانی میں خود کروں گا۔

مرتضی وہاب نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں پھول والی گلی، خلیفہ چوک، پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، وزیر اعلی کے معاون خصوصی علی احمد جان اور ڈی سی غربی شھریار گل بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ٹمبر روڈ اور سرے روڈ اور دیگر روڈز کی خراب حالت تھی، ضلعی انتظامیہ نے ان تمام روڈز کی کارپٹنگ کی ہے، یہاں پر کچرا کنڈی کی جگہ پر گرین بیلٹ بنانے کا عمل جاری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 2008 میں پولیو مھم کے دوران شہید کی گئی ورکرز کے نام سے روڈ کو منسوب کیا جا رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ

Read Next

وزیراعظم عمران خان کا وعدہ تھا الیکشن کو شفاف بنائیں گے: شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے