• اکتوبر 26, 2020

کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،ناصر حسین شاہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا اقدامات کے حوالے سے عوام کا غیر مشروط اعتماد ہماری جیت ہے۔ ناگہانی آفات،مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے،ملک کے مسائل پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کی وراثت کے دعویدارہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جدید منصوبوں کے متعدد پروگرامز کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن،اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں شکایت

Read Next

قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، پنجاب حکومت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے