• اکتوبر 25, 2020

کراچی کیلئے خوشخبری: سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری، سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل سٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا، سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا بھی اعلان کیا ہے جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت، منتقلی پر وصول کیا جاتا ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ فنانس ایکٹ کا ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مراد علی شاہ کی زیر صدارت 18 ماہ بعد سندھ ایپکس کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی

Read Next

سٹیزن پورٹل: ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل، رپورٹ وزیراعظم کو پیش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے