• اکتوبر 30, 2020

عمران خان کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جارہے ہیں،شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے آج بڑا دن، ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم شہر قائد کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران خان کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جا رہے ہیں، جس مافیا نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی، کچرا، قبضہ مافیا اور بد ترین ٹرانسپورٹ کا نظام لکھ رکھا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، سندھ حکومت نے 12 سالہ اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، وزیراعظم کراچی کی رونقیں، حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہر قائد کے مسائل حل کرنے کا مشن،وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے

Read Next

اے پی سی ٹیں ٹیں فِش ہے، فضل الرحمان کی سیاست گفتاً برخاستً سے زیادہ نہیں ہوگی۔شیخ رشید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے