• دسمبر 5, 2021

کراچی: کیش وین سے 20 کروڑ روپے ڈکیتی، مرکزی ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم

کراچی: شہر قائد میں کیش وین سے 20 کروڑ روپے ڈکیتی کے مرکزی ملزم حسین شاہ نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

کیش وین کے ڈرائیور ملزم حسین شاہ نے مجسٹریٹ کے روبرو دفعہ 164 کے تحت اقبالی بیان ریکارڈ کرایا، ملزم حسین شاہ نے بتایا کہ اس نے دیگر ساتھیوں ذوالفقار، حنیف اللہ، سلام اللہ، امین، عابد اور شیراز سے مل کر واردات کی۔

واردات کے روز سپروائزر نے گاڑی سٹی اسٹیشن برج کے پاس پارک کرنے کو کہا، ذوالفقار اور حنیف اللہ اسلحہ دکھا کر گاڑی میں بیٹھے اور مسکین گلی جا کر رقم دوسری گاڑی میں منتقل کی۔ اس کے بعد ذوالفقار کی بہن کے گھر منگھوپیر گئے، رقم تمام ملزموں نے آپس میں تقسیم کی۔

اعتراف جرم کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حرا ترین ڈراموں میں ایک جیسے کردار ملنے سے تنگ

Read Next

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے 150 ارب کی باتیں درست نہیں: سینیٹر شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے