• اکتوبر 25, 2020

کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا: مصطفی کمال

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا ان سازشوں کے تانے بانے “را” سے ملتے ہیں جس طرح سندھ کی تقسیم نامنظور ہے اسی طرح کراچی کی تقسیم بھی نامنظور ہے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو ٹھیک کرنے کیلئے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے ،صوبوں کو جو وسائل ملے ہیں وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس تک محدود ہوگئے ہیں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے بانی ایم کیو ایم کو پھر کراچی کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اس معاملے کے پیچھے را کی سازش کو بھی نقاب کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ طرز حکمرانی کے تحت مزید نہیں چل سکتا ملک میں الیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے کراچی میں بجلی کی بہتری کیلئے دیگر آپشن پر بھی غور کرنا ہوگا اس سے قبل کراچی نیب کورٹ میں چیئرمین پی ایس پی مصطفی کیخلاف غیر قانونی اراضی ریفرنس کی سماعت ہوئی، مصطفی کمال اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گورنر پنجاب سے فیاض الحسن کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

Read Next

ڈیمو کریٹس نے جو بائیڈن کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے