• اکتوبر 27, 2020

’کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے‘

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  نے کہا کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کر دیا ہے۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کسی بھی شہر کے لیے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے یہ تاریخی کام وفاق اور صوبائی حکومت اشتراک سے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں میں سیاست آڑے نہیں آئے گی، سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی ایسے ہی کام ہو گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والوں کیلئے وفاقی اداروں میں ملازمت کا 50 فیصد کوٹہ منظور

Read Next

کراچی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے